روسی گندم کا پہلا جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ نااہلوں نے جھوٹ پر جھوٹ بولا،روسی گندم کا پہلا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن لے کر گوادر بندرگاہ پہنچ گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا، روس سے گندم کی درآمد نو جہازوں کے ذریعے ہو گی، پی ڈی ایم حکومت روس کے ساتھ تجارت کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں