حکومت چوری ڈکیتی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، انجمن تاجران نوکنڈی

نوکنڈی :انجمن تاجران نوکنڈی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب نامعلوم غنڈوں نے آر سی ڈی شاہراہ پر دکاندار عبدالحمید اور اسکے بھائی پر ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تھا جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نوکنڈی انتظامیہ کی نااہلی سے شہر میں غنڈوں بدمعاشوں رہزنوں اور مختلف گروہ کے افراد نے خود کو جرائم کیلئے مختلف گینگ کے نام دیے ہیں ایک مہینے پہلے اللہ دتہ نامی تاجر کے گھر رات کے دوبجے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی گئی کچھ دن پہلے مشرقی بازار میں مستری مزدوروں کے نقدی رقم اور موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار ہوئے ان بدمعاشوں کا جب بھی دل چائے تاجروں، شہریوں، مسافروں اور مزدوروں کو باآسانی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں ان بدمعاشوں کو جان بوجھ کر شہر کے امن و امان کو ختم کرنے کیلیے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ہر شب شدید ہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلائی جارہی ہے شہر میں لوگوں کو تحفظ دینے کیلیے انتظامیہ کا نام و نشان نہیں ہے رات کو بازار اور آرسی ڈی پر کوئی پیٹرولنگ گشت موٹر سائیکل گشت نہیں ہے انتظامیہ کہاں مصروف ہے یہ شہریوں کو اچھی طرح پتہ ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کا گشت ان غنڈوں بدمعاشوں اور لٹیروں کے حوالے کردی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان اور ڈی سی چاغی شہر کے امن وامان پر نوٹس لیکر بدمعاشوں اور لٹیروں کو گرفتار کرکے سزا دیں بہت جلد انجمن تاجران نوکنڈی ال پارٹیز کے ساتھ مشورہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں