سوئٹزر لینڈ، مغربی علاقے میں گھر میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، متعدد لاشیں برآمد

برن :سوئٹزرلینڈ کے مغربی علاقے میں ایک گھر میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کی کانٹی واڈ میں جھیل کے کنارے واقع قصبے یفرڈن لیس بینس میں گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر40 منٹ پر ایک گھر میں دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی۔واڈ پولیس کے ترجمان الیگزینڈر بیسنزنے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گھر سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تصاویر میں فائر فائٹرزکودھماکے میں جلے ہوئے گھرکولگی آگ اور دھویں پرقابوپانے کے لیے امدادی سرگرمیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس گھر میں مبینہ طور پر پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان رہائش پذیر تھا۔بیسنز کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہ ابھی تک واضح ہوسکی ہیں اورنہ یہ معلوم ہوسکا ہے کہ دھماکاآگ لگنے سے پہلے ہوا تھا یا بعد میں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں