کوئٹہ میں پہلے آل بلوچستان گیمز کا میلہ، 5 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں کی شرکت
کوئٹہ : پہلے آل بلوچستان گیمز کا میلہ کوئٹہ میں سج گیا، جس میں چالیس سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اتوار کو صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے پہلے آل بلوچستان گیمز کا افتتاح ایوب سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراو¿نڈ میں منعقد کیا۔ بلوچستان گیمز میں صوبے بھر سے5 ہزار سے زائد مرد و خواتن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہاکہ محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان گیمز کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہے تاکہ کھیل میں مقابلوں سے کھلاڑی اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرسکیں،ایوب سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔افتتاحی تقریب میں سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی،ڈائریکٹر جنرل کھیل د±را بلوچ اورمختلف کھیلوں کے کوچز سمیت شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔