لاہور پولیس پر پتھراﺅ اور پیٹرول بم حملے، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر جلاو¿، گھیراو¿، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراو¿ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے، پیٹرول بم پھی پھینکے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراو¿ سے درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں