خضدار کھٹان میں دھماکہ، زہری میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، خاتون اور نوجوان زخمی

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے کھٹان میں گھر کے قریب دھماکہ، زہری میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے نوجوان زخمی۔ پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے کھٹان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب خضدار کی تحصیل زہری میں بھی ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زہری میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے نوجوان زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں