اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت، ق لیگ کو بھی ضم کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجازالحق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز الحق نے اپنی جماعت مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ عمران خان نے اعجاز الحق کو پارٹی پرچم بھی پہنایا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں