پنجاب میں ا لیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پی ٹی آئی رہنما

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرا ور فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ملتو ی کرنے کی مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرینگے، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اسد عمر ، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی آفس جیل روڈ پر پریس کانفرنس کی۔ اسد عمر کاکہناتھا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا تصور آئین اور جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں الیکشن نہ کروانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد فیصلہ آجاتا ہے کہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوگا، تمام بارز ایسوسی ایشنز نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ہوگی، پی ٹی آئی کے امیدواراپنی مہم نہ روکیں۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے الیکشن کمیشن کے پانچ ممبرز پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں