نادیہ کہف امریکا کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج منتخب، قرآن ہاتھ پر رکھ کر حلف اٹھایا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔ رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف اساک کاو¿نٹی میں خدمات انجام دے گیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں