مردان ،مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، کئی شہری کچلے گئے
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، کئی شہری کچلے جانے پر زخمی ہو گئے۔ آٹا لینے کیلئے آنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا، عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مردان نوشہرہ روڈ کو بلاک کر دیا، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے دوبارہ لاٹھی جارچ کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی شہری کچلے گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


