بلوچستان کے مختلف علاقوں میں راشن لیجانے والی گاڑیوں سے لیویز اور پولیس بھتہ لینے لگی

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار نور احمد بنگلزئی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں راشن لیجانے والی گاڑیوں کو روک کر لیویز اور پولیس کی جانب سے ان سے بھتہ لینے اور کسٹم کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، اور آئی جی ایف سی سے ان اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کر کے عوام کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے اور رات کی تاریکی میں فی ٹرک 5لاکھ روپے لیکر چینی ،یوریاسے لوڈ گاڑیوں کو چیک پوسٹوں سے گزارنے والوں کا محاسبہ کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مستونگ سمیت دیگر علاقوں کے لوگ اپنے کھیتوں کیلئے یوریا کھاد اور گھروں کے استعمال کیلئے چینی یا دیگر راشن لیجاتے ہوئے تو چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز اور پولیس کے اہکار انہیں تنگ کر کے ان سے سامان لیکر کسٹم کے حوالے کر دیتے ہیں حالانکہ یہ سامان وہ اپنے گھروں کیلئے لے جاتے ہیں، جبکہ رات کی تاریکی میں لیویز اور پولیس کے بھتہ مافیا چیک پوسٹوں سے فی ٹرک سے 5لاکھ روپے لیکر چینی اور یوریا والی گاڑیاں پاس کراتے ہیں ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے ٹوکن جاری کر رہے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی ایف سی اینٹی سمگلنگ فورس تشکیل دیں یا پھر لیویز اور پولیس سے یہ اختیارات لیکر ایف سی کے حوالے کئے جائیں تاکہ لوگوں کو بازار اور مارکیٹوں سے اپنے گھروں اور کھیتوں میں لے جانے والی کھاد اور راش کی اجازت مل سکے اگر اس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی توعلاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہونگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت لیویز اور پولیس حکام پر عائد ہوگی ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے صوبے میں بسنے والے لوگوں کو ان اداروں کے اہلکاروں سے مشکلات درپیش آرہی ہیں جو انکی حفاظت اور خدمت کیلئے فرائض سرانجام دیتے ہیں ایسے مافیاز اور عناصر کی سرکوبی ضروری ہے جو اپنے فرائض کی ادائیگی کی بجائے لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں