گوادر کے شہریوں کا بھی 28 مارچ سے 16 اپریل تک پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان
گوادر (یو این اے) گوادر کے شہریوں نے بھی پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ 28 مارچ سے 16 اپریل تک بائیکاٹ کیا جائے گا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں ہوشربا مہنگائی نے روزہ داروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور ہر چیز لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہے اس سلسلے میں ملک بھر خودساختہ مہنگائی کےخلاف جاری فروٹ بائیکاٹ کا اعلان کیاگیا اور بلوچستان کے شہر گوادر کے شہریوں نے بھی اس بائیکاٹ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ گوادر کے شہری بھی28مارچ سے لیکر16اپریل تک تمام فروٹ کا بائیکاٹ کرینگے اور کوئی بھی شہری افطاری کے لیئے مہنگے داموں فروٹ نہیں خریدے گا۔
Load/Hide Comments


