مہنگائی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، ترقیاتی مد میں بلوچستان کو 31 ارب روپے دیے گئے، شانیہ خان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی اور کوآرڈینیٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی مد میں بلوچستان کو صرف 31 ارب روپے دیئے گئے ہیں،فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ترقیاتی کام روک گئے ہیں ،مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے،وزیر اعلی قدوس بزنجو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کررہے ہیں،عمران خان ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ وز یر اعلیٰ بلو چستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر قدوس بزنجو کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دیا جارہاہے، وزیراعلی کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو رمضان میں ریلیف ملے، میڈیا ورکرز سمیت بلوچستان میں ایک لاکھ خاندانوں کو راشن دیا جائے گا۔بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی میر عبد القدوس بزنجو ریلیف بچت بازاروں کی خود نگرانی کررہے ہیںسستا بچت بازاروں میں عوام کو عام مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیاءخوردنوش فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو ترقی مدد میں بلوچستان کو اب تک 103 روپے دینے تھے اس سال وفاقی کی جانب سے ترقیاتی مد میں بلوچستان کو صرف 31 ارب روپے دیئے گئے ہیںفنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ترقیاتی کام روک گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیسے نہیں دیئے جانے پر وزیر اعلیٰ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1لاکھ سے زائد آٹا تھیلے سستا آٹا اسکیم کے تحت دیئے جائیں گئے خریدے گئے پنجاب سے تاحال آٹا بلوچستان کو نہیں دیا جارہا ہے پنجاب حکومت خریدے گئے گندم فراہم کیا جائے تاکہ ہم عوام کو ریلیف فراہم کئے جاسکے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں وزیراعلی قدوس بزنجو بلوچستان کے عوام کو خوشخبری سنائے گے۔ترجمان وزیر اعلی بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان کی کوآرڈینیٹر شانیہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی قدوس بزنجو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کررہے ہیںعمران خان ملک میں فساد پھیلا رہے ہیںنوجوان عمران خان کے فسادی پروپیگنڈہ سے دور رہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان دشمن ملک کے ایجنڈے پر گامزن ہیں دشمن ملک انڈیا کے ریٹائر فوجی افسران بھی عمران خان کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کی تعریف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں