اسلام آباد میں جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، وزارت داخلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، وزارت داخلہ نے گزشتہ دو سال کے دوران جرائم کے اعدادوشمار ایوان میں پیش کئے ، تحریری جواب میں بتایا گیاکہ گزشتہ دو سال کے دوران اسلام آباد میں 2412جرائم رپورٹ ہوئے، مذکورہ عرصے کے دوران اسلام آباد میں 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد سے1500افراد اغوا ڈکیتی کے 103 افراد رپورٹ ہوئے،اسلام آباد بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا،گزشتہ دو سال کے دوران بچوں سے جنسی ۔زیادتی پر 148مقدمات درج 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے،تحریری جواب بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 172افراد کو گرفتار کیا گیا، مذکورہ عرصے کے دوران 96بچے اور52بچیاں جنسی زیادتی کانشانہ بنے۔
Load/Hide Comments


