ٹوئٹر پر تصدیق شدہ بیچ ختم کرنے پر ماہانہ فیس نہیں دیں گے، ترجمان نیو یارک ٹائمز
نیو یارک (این این آئی) نیویارک ٹائمز کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ بیج ختم ہونے کے کے بعد کہا ہے کہ اخبار ٹویٹرپرتصدیق شدہ چیک مارک اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹر کی نئی پالیسی کے مطابق تصدیق شدہ چیک مارکس اب صرف مقررہ رقم کی ادائی پرحاصل کیے جاسکتے ہیں۔گولڈ چیک مارکس حاصل کرنے کے لیے اداروں کو ماہانہ ایک ہزارڈالرادا کرناہوں گے جبکہ امریکا میں 7 ڈالر کی ابتدائی قیمت پرنیلے رنگ کا چیک حاصل کیا جاسکتا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ ہم ٹویٹربلیووالے رپورٹرزکو ذاتی اکانٹس کی اداشدہ رقم بھی واپس نہیں کریں گے، سوائے ایسے چند کیسوں کے جہاں یہ اسٹیٹس رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے لازمی ہوگا۔
Load/Hide Comments


