شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے‘فیاض الحسن چوہان
ؒٓلاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے۔شہباز شریف کی ضمانت پر اپنے رد عمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدالت میں پہلی پیشی پرضمانت دی جاتی ہے جب کہ عدالت دوسری پیشی پر میرٹ کو دیکھے گی۔ شہباز شریف کورونا کا بہانہ کرتے رہے ہیں، کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا؟وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے، تاریخ کو تو گزرنا ہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، یہ نیب اور شریف فیملی کے معاملات ہیں، نیب کے معاملات کیساتھ وفاقی اور پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف ماڈل ٹائون سے بغیر کسی رکاوٹ کے عدالت پہنچے، وزرا حکومت میں ہوتے ہیں اس لئے انہیں تمام اداروں کی معلومات ہوتی ہیں، انہوں نے بجٹ میں کونسی توپیں اور ہائیڈروجن بم چلانا ہے، کبھی یہ ٹڈی دل کی بات کرتے ہیں کبھی اٹھارویں ترمیم کی، کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب اور تحقیقاتی اداروں میں چھری تلے آئے گی


