عرب لیگ کا القدس کے دفاع کیلئے سفارتی مہم چلانے کا اعلان
ریاض (صباح نیوز) عرب لیگ نے القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی میں حملوں کیخلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں اسرائیل کے مسجدِ اقصیٰ پر حملے اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے حوالے سے عرب لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجدِ اقصی میں اسرائیلی فوجی کا اقدام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عرب لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تازہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اس حوالے سے اجلاس جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


