گوادر سے کراچی چلنے والی مسافر بسیں مال بردار ٹرک بن گئی، مسافروں کی زندگیاں داﺅ پر
گوادر : گوادر سے کراچی چلنے والی مسافر بسیں مال بردار ٹرک بن گئی، پبلک ٹرانسپورٹوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسافروں کی زندگیاں داو¿ پر لگ گئی، بسوں کی سیٹوں کے نیچھے سیٹوں کے اوپر منوں ایرانی سامان لاد کر لےجایا جاتا ہے جس سے خوف ناک حادثات رونما ہونے کا خدشہ، کرایوں میں تین گنا اضافہ کے باوجود مسافر ریلیف سے محروم، کوسٹل ہائیوے پولیس نے تیل پر تو پابندی عائد کی نتائج میں منوں کے حساب سے مال برداری و اور لوڈنگ پر چ±پ سادلی ، تفصیلات کے مطابق گوادر تربت پنجگور دوبیست پنجاہ سے کراچی میں چلنے کے مسافر بسیں مسافروں کو مکران سے کراچی پہنچانے کے بجائے مال بردار ٹرک بن گئی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مسافروں کی زندگیاں داو¿ پر لگ گئی ہیں۔ دن اور رات کے اوقات میں چلنے والی بسوں کی سیٹوں کے نیچھے سیٹوں کے اوپر منوں ایرانی سامان لاد کر لےجایا جاتا ہے جس سے خوف ناک حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب بس یونین کی جانب سے زائد کرایہ وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی مذکورہ بس سروس کے ڈرائیورز اور عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے بے شمار حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔مکران روٹ کے مسافروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بسوں پر کی جانے والی اوور لوڈنگ بند کروائی جائے اور زائد کرایوں پر بھی کارروائی کی جائے۔


