بلو چستان اسمبلی کے سیشن کا آغاز پیر سے شروع ہوگا، اجلاس 3 بجے طلب
کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کے سیشن کا آغاز آج سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے جامعہ بلو چستان اور بیوٹمز کے ملازمین کی تنخواﺅں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کریں گے جبکہ پار لیمانی سیکر ٹری بشریٰ رند کوئٹہ اور اس کے مضافات میں گیس حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین کو ما لی معاوضہ ،زخمیوں کے علاج معالجے کا فوری بندو بست جبکہ سلو میٹر کے نام پر بھا ری بھر کم گیس بل کوفی الفور ختم کر نے کو ایقینی بنا نے سے متعلق قرار داد پیش کریں گی ۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے ۔
Load/Hide Comments


