حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے،شیخ رشید

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے معاملہ اب انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ۔حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے ،اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز مدینہ منورہ سے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں کابینہ ہرروزایک نیا تماشا لگادیتی ہے اوریہ85لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو85ووٹ بھی نہیں لے سکتے، پی ڈی ایم کواپنے کیسز میں ڈوبنے کاخطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تونہیں کہاکہ کس کوووٹ دو وہ توکہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کرائو2 تین روز میں پاکستان واپس آکراہم پریس کانفرنس کروں گا۔جبکہ شیخ رشید احمد نے مدینہ منورہ میں روزہ رسولۖ پر حاضری دینے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں