انتخابات اندرونی معاملہ ہے، امریکہ سے مداخلت کا مطالبہ قابل مذمت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد "بیرونی سازش” کے بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے۔ لیکن اب یو ٹرن لیکر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چار امریکی کانگریس مین سے بات کرکے حمایت کی درخوست کی ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر من گھڑت الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو دائو پر لگایا۔ امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے اور لوگوں کو امریکہ کے خلاف ورغلایا۔ اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کیلئے اسی امریکی انتظامیہ کا حمایت مانگ رہے ہیں۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرکے بائیڈن انتظامیہ کو قائل کر رہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف امریکہ مخالف نہیں۔ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر امریکہ سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے اور یہ امریکہ کے پائوں پکڑ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں