سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے جیڈا کے تمام اکاﺅنٹ بند کرا دیے
گوادر (آن لائن) گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جیڈا) کے افسران کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے جیڈا کے تمام اکاﺅنٹ بند کرا دیے، اب مالیاتی امور سیکرٹری انڈسٹریل خود چلائینگے ،اکاﺅئنٹ بند ہونے سے ادارے کے 160کے قریب ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے، سابق منیجنگ ڈائریکٹر کی ہٹ دھرمی برقرار،نئے تعینات ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر کو نہ رہائش دی گئی اور نہ ہی اسے آفس کی سرکاری گاڑی حوالے کی گئی ،گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( جیڈا) میں نئے منجینگ ڈائریکٹرکی تعیناتی کے بعدسابق منیجنگ ڈائریکٹر نے رکاوٹین پیدا کردینا شروع کردیا باخبرزرائع نے آن لائن کو بتایا کہ روان ماہ یعنی اپریل کے مہینے میں گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا تبادلہ ہوا تھا کیونکہ جیڈا میں اسکے چار سال کی کنٹریکٹ مکمل ہونے پر اس کا تبادلہ کرکے نئے منیجنگ ڈائریکٹرمقبول حسن دشتی کو تعینات کردیاگیا نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے تعینات ہوتے ہی سابق ایم ڈی نے اس کے لیئے مشکلات کھڑی کردینا شروع کردیا ،نئے منیجنگ ڈائریکٹر کو نہ رہائش دی گئی اور نہ ہی آفس کی گاڑی اس کے حوالے کردی گئی،افسران کے آپس کی رساکشی کی وجہ سے ادارے میں ایک سردجنگ کا آغازہوگیا ہے دوسری جانب سیکرٹری انڈسٹریل اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( جیڈا) کے تمام مالیاتی اکاﺅئنٹ کو بندکردینے کا سرکاری نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اب جیڈا کے تمام مالیاتی امور سیکرٹری انڈسٹریل بذات خود کوئٹہ سے چلائینگے،جیڈا کے مالیاتی اکاﺅئنٹ بند ہوجانے کی سے محکمہ کے گریڈ ایک سے لیکر17گریڈ اور ڈیلی ویجزملازمین کے لیئے مشکلات پیدا ہوگئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ جیڈا کے160کے قریب ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں۔


