پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت پر مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ان چیمبر سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئے طلب کیا تھا جس پر اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے فوری وزیراعظم آفس پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میںاٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں