کراچی ،شہریوں نے دو مبینہ چوروں کو پکڑ کر ہلاک کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شہریوں نے دو مبینہ چوروں کو پکڑ کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد بلاک 8 مور پارک کے قریب واردات کے دوران شہریوں نے دو مبینہ چوروں کو پکڑ لیا۔ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ دونوں افراد چور ہیں جنہیں چوری کی واردات کے دوران عوام نے پکڑا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ مبینہ ملزمان کی لاشیں عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کردی گئیں۔ایس ایچ او کامران حیدر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت طور جان ولد ملوک اور خدا نور ولد حاجی محمد کے ناموں سے ہوئی اور ان کے قبضے سے گاڑی کے شیشہ توڑنے والے دستانے اور دیگر اوزار ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں جس میں سے ملزمان چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے دونوں ہلاک ملزمان سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی ہیں۔ایس ایچ اوعزیز آباد نے کہا کہ ہلاک ہونے والا ایک ملزم افغانی اور دوسرا بلوچ معلوم ہوتا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں