قلات ، گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

قلات(نمائندہ انتخاب)کوئٹہ کراچی شاہراہ بینچہ عبدالرحمن کراس کے مقام پر کار گاڑی کو حادثہ، چار افراد زخمی، ہسپتال منتقل، لیویز ذرائع کے مطابق قلات بینچہ کے مقام پر ٹوڈی کار الٹنے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،لیویز زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاںانہیں طبی امداد دی گئی ۔یاد رہے اس سے پہلے بھی اسی روڈ پر متعدد بار ٹریفک حادثات ہو چکے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق شاہراہ پر مرمت کا کام طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ کام سست روی کا شکار ہیں۔ مزید حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاء کا خطرہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں