شوگر اسکینڈل کے مرکزی کردار جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ لندن روانہ

اسلام آباد: شوگر اسکینڈل کے مرکزی کردار جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کا انٹرنیشنل روانگی لاونج میں کورونا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد دونوں روس ے آنے والے خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود میڈیکل ٹیم نے ان کے پہنچنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جو کلیئر ہونے کی صورت میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔علی ترین کے بارے میں بتایا ہے کہ روانگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہ آج صبح لاہور سے ایک خصوصی پرواز میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ اپنے والد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ شوگر اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ میں جہانگیر ترین کا نام مرکزی کرداروں میں شامل ہے۔اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اعلان کیاتھاکہ وہ اب کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوں گے۔ایسی خبریں بھی زیرگردش رہیں کہ ان کے عمران خان کے ساتھ تعلقات میں تلخی آئی ہے ،تاہم بعد میں انہوں نے خوداس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اب ان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں