کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، فسادات کے مختلف واقعات میں9 کمانڈرز ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں کمانڈرز کی ہلاکتیں معمول بن گئیں۔افغانستان کے علاقے حوست، کنڑ اور دیگر علاقوں میں جماعت الاحرار اور TTP کے درمیاں فسادات کے مختلف واقعات میں 9 دہشتگرد بشمول اہم کمانڈرز مارے گئے۔مارے جانے والے میں ساجد، عمر، ملنگ، کمانڈر ذاکر، طارق عرف ولی، ہاشم عرف ساجد، عثمانی عرف مسلم، رحمان عرف گل بابا اور یوسف شامل ہیں۔ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور غریب عسکریت پسندطبقوں میں اختلافات پہلے ہی شدت اختیار کر چکے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے شرپسند عناصرمالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کمانڈر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں۔ اندرونی خلفشار اور بیرونی اختلافات کی وجہ سے انہیں آج بھاری قیمت چُکانا پڑرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں