عمران خان کی گرفتاری،لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف لاہور کے مختلف علاقوں اکبر چوک، پیکو روڈ، ٹاون شپ، کینال روڈ اور فیصل ٹاون کو بند کر دیا گیا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس لاہور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے لبرٹی چوک سے حفیظ سنٹر تک مین بلیوارڈ کو بند کر دیا گیا، شنگھائی پل فیروز پور روڈ سے شہر جانیوالا راستہ بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ جی پی او چوک کو وکلا نے بند کر دیا ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے چاروں اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر نہر کے پل پر بھی ڈنڈا بردار افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں