القادر ٹرسٹ کیس،نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نیب عدالت میں پیش کردیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں،نیب ٹیم اور خواجہ حارث کمرہ عدالت میں موجود ہے،عمران خان نے وکلا سے مشاورت کی، وکلا میں خواجہ حارث ، فیصل چودھری ، علی گوہر اور علی بخاری شامل ہیں۔نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ،عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی،وکلا کاکہناتھا کہ کیس میں نیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا، نیب نے انکوائری رپورٹ بھی شیئر نہیں کی ،فیئرٹرائل ملنا عمران خان کا بنیادی حق ہے ، عمران خان کا ٹرائل قانون کے مطابق اوپن کورٹ میں ہونا چاہئے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ عمران خان کو گرفتاری کے وقت وارنٹ دکھائے گئے تھے،عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ مجھے نیب آفس پہنچنے کے بعد وارنٹ دیئے گئے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہاکہ ضروری کاغذات عمران کان کے وکلا کو فراہم

اپنا تبصرہ بھیجیں