انٹربینک ،ڈالر کی قیمت میں14 روپے سے زائد کمی، ڈالر284 روپے 59 پیسے کا ہو گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔ انٹربینک میں ڈالر14 روپے 34 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعدانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 59 پیسے ہو گئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے78 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 299 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیاتھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 302 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں