سپریم کورٹ:آئندہ ہفتے کیلئے کازلسٹ اور ججز روسٹر جاری
اسلام آباد :سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا،پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی،تفصیل کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا،بنچ دو میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے،بنچ تین جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا،بنچ چار میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے،بنچ پانچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا،بنچ چھ میں جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے،نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی،اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ عبدالغنی مجید کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی


