پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ‘ماں’ سے محبت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد ماؤں کے مقدس رشتے کا اعتراف اور ان سے دل کی گہرائیوں سے عقیدت کا اظہار کرنا ہے۔ مختلف تہذیبوں میں ماؤں کا دن منانے کا سلسلہ جاری رہا، یونانی تہذیب میں "گرہیا دیوی” کا دن منایا جاتا تھا، سولہویں صدی میں” مدرنگ سنڈے” انگلینڈ منایا جاتا تھا، امریکہ میں 1872 میں مدرز ڈے منانے کا آغاز ہوا،جس کا باقاعدہ اطلاق 1914 میں ہوا اور ماہ مئی کا دوسرا اتوار اس دن کیلئے مختص کر دیا گیا۔اس دن دنیا بھر میں لوگ اپنی ماؤں کو گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی اہتمام کرتے ہیں، انہیں تحفے تحائف، پھول اور کیک سمیت دیگر اشیا ء پیش کی جاتی ہیں اور ان کو احساس دلایا جاتا ہے کہ جس طرح محنت مشقت کر کے انہوں نے اپنے بچوں کو پالا، اس کا بدلہ تو نہیں دیا جا سکتا، مگر بھرپور محبت کے اظہار اور تحفے دے کر خراج تحسین ضرور پیش کیا جا سکتا ہے۔ماں اللہ تعالیٰ کا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی اپنی رحمت اور شفقت بھی نظر آتی ہے۔


