میکسیکو میں کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 9 زخمی، حملہ آور فرار
میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کے شہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے میں منعقدہ کار شو کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر ایک دم وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کر دی۔ حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی گرے رنگ کی وین میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس، فائر بریگیڈکے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اٹارنی جنرل نے واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


