پی ٹی آئی کے اہم وزیر نے بھی میرے ساتھ ریپ کیا، سنتھیا رچی۔ رحمٰن ملک کے بعد ایک اور وزیر پر سنگین الزام

کراچی:پاکستان میں مقیم امریکی شہری خاتون سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء پر بھی الزام لگادیا۔سنتھیا رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک معروف وزیر پر ریپ کا الزام لگاکر اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی۔سدرہ میمن نامی خاتون نے ٹوئٹر پر امریکی خاتون سنتھیارچی کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھئے سنتھیارچی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے وزیر نے بھی ریپ کا نشانہ بنایا ہے اور پھر انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔سدرہ میمن نے لکھا کہ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر جنہوں نے ان کا ریپ کیا وہ اس وقت وفاقی وزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں