خواجہ سرا ﺅں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کی خواجہ سرا ﺅں نے وفاقی شرعی عدالت کے حالیہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور انسانی حقوق کی بنےادی قدروں سے متصادم قرار ددیتے ہوئے ا یپلیٹ شریعت بینچ سے استد عا کی ہے کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پشاور پریس کلب میں ٹرانس ایکشن الائنس کی چئیر پرسن فرزانہ رےاض ،ارزو اور دیگر خواجہ سرا رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صنف کی خود تشخیص کا حق پاکستان کی اعلیٰ قانون ساز اسمبلیوں نے دیا تھا اور اس حوالے سے ملک بھی مشاورت کا عمل رکھا گیا تھا ،اپنی صنف کو خود پسند کرنے کا حق اور اسکے مطابق شناختی کارڈ کا حصول انسانی قدروں اور انسانی حقوق کے عین مطابق ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے سے خواجہ سراﺅں کے حقوق پر جتنا کام ہوا ہے اسے شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں