سیاست میں مقتدرہ کے کردار کے حق میں نہیں، ہمارے اکابرین نے ون یونٹ توڑا اور لوگوں کو ووٹ کا حق دلایا، جان محمد بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام مری آباد میں شمولیتی پروگرام حسن جان ہزارہ محمد ضامن سنگ تراش عوض علی کشتمند اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نیشنل عوامی پارٹی( نیپ )کا تسلسل ہے اور ہمارے اکابرین نے ہی ون یونٹ توڑا، لوگوں کو ووٹ کا حق لے کر دیا اور بحالی جمہوریت کے لیئے بے شمار قربانیاں دیں۔ اسی جدوجہد کو نیشنل پارٹی آگے بڑھارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل پارٹی کل بھی سیاست میں اداروں کی مداخلت کے حق میں نہیں تھی اور آج بھی اس کی مخالف ہے۔ 2018ءمیں انتخابی عمل میں مداخلت کے سبب ملک کو سیاسی اور معاشی طورپر ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کی جماعت ہے جو بلا تفریق نسل مذہب، زبان لوگوں کو یکجا کررہا ہے اور ملک بھر میں سیاسی کارکنوں اور لکھے پڑھے طبقات کو آپس میں جوڑ رہا ہے۔ ہزارہ قوم کو بھی ماضی کی طرح قومی دھارے میں شامل کرکے بلوچستان میں بسنے والے دیگر اقوام اور طبقات کے ساتھ سیاسی طورپر جوڑینگے تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ چہرمین محراب بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ حسن جان ہزارہ اسحاق چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں