جاپان نے ڈیفنس فورسز کو الرٹ کردیا، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنیکا حکم

ٹوکیو : جاپان نے ڈیفنس فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ، وزیر دفاع ہاما دایا سوکازو نے کہا ہے کہ کوئی بھی بیلسٹک میزائل ملک کی جانب بڑھے فوری تباہ کردیا جائے جاپان کے وزیرِ دفاع ہامادا یاسوکازو نے شمالی کوریا کی جانب سے 31 مئی سے 11 جون کے درمیان ایک مصنوعی سیارہ داغنے کے منصوبے کا اعلان کیے جانے کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شاید شمالی کوریا مصنوعی سیارہ مدار میں ڈالنے کے بہانے بیلسٹک میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔وزیرِ دفاع ہامادا کے حکم کی بدولت سیلف ڈیفنس فورسز شمالی کوریا کے ایسے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرسکیں گی جس کے جاپانی علاقے کے اندر گرنے کا امکان ہو۔اگر شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا تو ان میزائلوں کو جاپانی علاقے کے ا±وپر فضائی حدود، اس کے خصوصی اقتصادی زون اور ملک کے نزدیک گہرے سمندر میں تباہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں