جھوٹے کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے،کیپٹن(ر) صفدر

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ، غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے، جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا۔لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے۔کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، نواز شریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں، یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔محمد صفدر نے کہا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں