گوادر،غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف کارروایوں کو تیز کیا جائے،ماہیگیراتحاد
گوادر ماہی گیراتحاد لیبر یونین کی سربرائ میں ماہیگیروں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرالنگ کے حوالے سے فشریز کی کاروائوں کو ناکافی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولنگ گشت کو ضلع بھر میں بڑھاکر ٹرالنگ کے خلاف کاروایوں کو تیز کیا جائے اور فشریز کے لئے جدید پٹرولنگ بوٹ اس بجٹ میں رکھا جائےاور فورس کی اختیارات عملی طور حوالے کیا جائے۔
مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کی طرف سے دئیے گئے امداد میں رکاوٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوادر اور چیرمین پورٹ سے رواں ہفتہ ملاقات کیا جائے گا تاکہ اصل صورت حال کو ماہیگیروں کے سامنے رکھ کر آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دیا جاسکے۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ ماحولیات کے زمہ داران کو سمندری ماحولیات پر تحقیقی رپورٹ مرتب کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ سمندری حیات کی تحفظ اور ماہیگیروں کی روزگار کو بچایا جاسکے۔