ٹرک دریائے نیلم میں جا گرا ،4افراد جاں بحق

مظفر آباد (صباح نیوز)وادی نیلم کے علاقے چانگن کے مقام پرمال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگراجس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں چاروں لاشیں نکال کرمظفرآباد روانہ کردیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سامان سے لدا مال بردار ٹرک مظفرآباد سے بالائی وادی نیلم جارہا تھا کہ چانگن کے مقام پرحادثہ کا شکار ہوا اور دریائے نیلم میں جاگراجس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی لوگوں،ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج نے موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔چاروں افراد کی لاشیں نکال کر مظفرآباد روانہ کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں