جناح ہائوس پرحملے کرنے والے تحریک انصاف کے ایک اور کارکن کی شناخت ہوگئی
لاہور (صباح نیوز)9مئی کو جناح ہائوس لاہور پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور کارکن کی شناخت ہوگئی۔ملزم کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ، علی شان نے 9 مئی کو دیگر ورکرزکے ساتھ مل کر جناح ہائوس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایاتھا۔ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
Load/Hide Comments


