ملکی مسائل کے حل کیلئے ہر پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، فیاض چوہان

لاہور(صباح نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہاکہ جہانگیر ترین کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی بنائی ہے، اداروں، فوج، عدلیہ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ٹکرا ئوکی پالیسی نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ چھینا جھپٹی اور تشدد کی سیاست نہیں کرنی، معیشت کی بحالی کی اشد ضروری ہے، ہم پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں