یوکرین میں روس کا میزائل حملہ، 3 افراد ہلاک، 25 زخمی

کیف (صباح نیوز) روس نے یوکرین میں میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔ یوکرین کے حکام کے مطابق منگل کی علی الصبح روس نے یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریح پر ایک بڑا میزائل حملہ کیا۔ ہونے والے حملے میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ روس کے تازہ حملے کے بعد یوکرین کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ شہریوں نے کہا کہ روسی بمباری سے شہروں میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔یاد رہے کہ روس اور یوکرین جنگ تقریبا ایک سال سے جاری ہے جس میں روس کی جانب سے فضائی حملے بھی کئے جاتے ہیں جس میں میزائل اور ڈرون حملے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں