لبنانی پارلیمنٹ 12 ویں مرتبہ نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکامی کا شکار

بیروت(شِنہوا )لبنان کی پارلیمنٹ بدھ کو اپنے 12ویں اجلاس کے دوران ملک کے لیے نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی جس سے ملک مزید سیاسی غیر یقینی کا شکارہو گیا ہے۔صدارتی دوڑ میں مارڈا موومنٹ کے رہنما سلیمان فرانگیہ جنہیں دو شیعہ جماعتوں حزب اللہ اور امل موومنٹ کی حمایت حاصل تھی اپنے اہم حریف سابق وزیر خزانہ جہاد ازور سے پیچھے رہے جنہیں آزاد محب وطن تحریک اور لبنانی افواج سمیت ملک کی دو بڑی عیسائی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔فرانگیہ کو 51 ووٹ ملے جبکہ ازور کو 59 ووٹ ملے۔ پہلی ووٹنگ کے دوران دونوں میں سے کسی کو بھی دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی مجموعی طور پر 86 ووٹ ملے جبکہ کورم کی کمی کی وجہ سے دوسرے رانڈ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔لبنان اکتوبر 2022میں سابق صدر میشل عون کی مدت ختم ہونے کے بعد سے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں