وزیرِ اعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پرباکو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں