مند اور تمپ گرڈ اسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کرلی گئی

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی خصوصی ہدایت پر کیسکونے132KVمند گرڈاسٹیشن میں نصب 10/13ایم وی اے کی جگہ دوگنی استعدادکاروالے یعنی20/26MVA کاپاورٹرانسفارمرنصب کردیاہے ، صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن ( جی ایس سی) اور گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے پی اینڈ آئی اور ٹی اینڈ آئی ڈویژن کے عملہ نے یہ منصوبہ مختصر وقت میں مکمل کرلیاہے جسے باقاعدہ طوپر آپریشنل بھی کردیاگیاہے اوریہ منصوبہ کیسکونے اپنے ذاتی ترقیاتی فنڈزسے مکمل کرلیاہے ۔ علاوہ ازیں 132Kvتمپ گرڈاسٹیشن کے خراب پاور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کاکام بھی مکمل کرلیاگیاہے اور تمپ گرڈاسٹیشن میں 10/13MVAکے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب مکمل کرکے اسے فنکشنل کردیاگیاہے اور اب مذکورہ گرڈاسٹیشنوںسے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔تاہم مذکورہ گرڈاسٹیشنوںمیں پاور ٹرانسفارمروںکی تنصیب کے بعد مند اورتمپ کے تمام صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں