چوہدری شجاعت سمیت ق لیگ کے رہنماؤں کی ن لیگ کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سمیت پارٹی قیادت کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفی ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ، سینئر رہنما چوہدری شافع حسین،سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، مریم نوازشریف،احسن اقبال،محمد اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب اورعطااللہ تارڑ کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدے دار منتخب ہونے پر علیحدہ علیحدہ مبارکباد پیش کی ہے۔غلام مصطفی ملک کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کی قیادت پارٹی میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جو قابل ستائش ہے، ، مریم نواز نے پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے میں بھرپور محنت کی ،مریم نواز اور( ن) لیگی قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونکی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہتر پرفارم کیا،معیشت کی بحالی، ملکی ترقی اور استحکام کے لیے حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں