افغانستان میں کوئلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک

کابل:افغانستان میں کوئلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں سولہ کان کن ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ سیف اللہ نے بتایا کہ صوبہ سمانگین کے ضلع دارائے سوف بالا میں واقع کوئلہ کان میں اسوقت دھماکہ ہوا جب کان کن کام میں مصروف تھے دھماکے کے نتیجے میں سولہ کان کن موقع پر ہلاک ہو گئے جن میں سے چھ کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر دس لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت تیس کان کن کان میں کام کر رہے تھے۔ تاہم اسکی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں