کوئٹہ، جوائنٹ روڈ و گرو نواح میں پانی کی شدید قلت، عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال

کوئٹہ(صباح نیوز )کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پانی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوکر رہ گئی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میںپینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سےریلوے کالونی کےملازمیں پریشان ہیں،ایک طرف ریلوے ملازمین کی تنخواہ کی عدم فراہمی ،دوسری جانب ٹینکر مافیا کے ہاتھوں دہری ازیت کا شکار ہیں  ، ریلوے ملازمین کے حکومت اور ریلوے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں کم سے کم پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائےبصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔دوسری جانب رحیم کالونی، جیل روڈ ہدہ سمیت دوسرے علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں.علاقہ مکینوں نے ایم پی ایز، صوبائی وزراء اور محکمک واسا کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، عوام ایک ٹینکی پانی 2000 روپے میں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں