پری مون سون بارشوں سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختو نخوا میں اس دوران تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں (آج )26 سے 29 جون کے درمیان آندھی اور بارش کا امکان ہے۔انہوں نے شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔شیری رحمن نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے شہریوں کو بارشوں کے دوران کمزور انفرااسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں